تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

کیمسٹری کا نوبل انعام،کینسر کیخلاف لڑنے والوں کے نام

اسٹاک ہوم ........کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے سویڈش ، امریکی اور ترک کیمیا دانوں نے اس سال کیمسٹری کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا۔

سویڈش سائنس دان ٹامس لِنڈہل، امریکی محقق پال موڈرِچ اور ترک نژاد امریکی کیمیادان عزیز سنجار نے اپنی تحقیق سے بتایا کہ خلیات کس طرح ڈی این اے کی مرمت اور اس میں موجود جینیاتی معلومات کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔ یہ تحقیق کینسر کے مرض کے علاج میں مزید بہتری اور ترقی کا باعث بنے گی۔

کیمسٹری میں نوبیل انعام سال 2015 کی 9 لاکھ 69 ہزار ڈالر کی انعامی رقم تینوں کیمیا دانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.