8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:47
بہاول پور میں حفاظتی ٹیکے لگانے سے دو بچے انتقال کرگئے
بہاولپور.......بہاولپور میں مبینہ طور پر حفاظتی ٹیکے لگنے سے 2 بچے انتقال کرگئے جبکہ 5 بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں، واقعہ کے بعد علاقے میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم روک دی گئی۔
بستی شیخ واہن میں بدھ کے دن حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران 46 سےز ائد بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد بچوں کو الٹی، موشن اور بخار ہوگیا اور آج ڈیرھ سالہ بچی اور 9 ماہ کا بچہ انتقال کرگئے، جبکہ 5 بچے تحصیل اسپتال حاصل پور میں داخل ہیں۔
ڈی سی او عمران سکندر نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم روک دی ہے۔ تحقیقات کے لئے لاہور سے ماہرین کی ٹیم طلب کرلی ہے۔اگر غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائےگی۔ ای پی آئی انچارج ڈاکٹر ذاکر کا کہنا ہے کہ یہ ادویات ہزاروں بچوں کو دی گئی تاہم بستی شیخ واھن میں اموات کا یہ پہلا واقعہ پیش آیا ہے ۔