9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
کراچی:3 روزہ انسداد پولیو مہم ختم
کراچی......کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی، مہم میں شہر کے 6 اضلاع کے 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کی خوراک دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔
کراچی میں 7 اکتوبر سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا ز ہوا،پہلے مرحلے میں شہر کے 6 اضلاع کی 78 یو نین کو نسلوں کے 5 سال عمر تک کے 10 لاکھ بچوں کو گھر گھر جا کر مہم پولیو کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔
مہم میں 3 ہزار سے زائد رضا کاروں کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی گئیں، سیکورٹی کی عدم فراہم پر پہلے روز گلشن اقبال اور دوسرے روز بلدیہ ٹاون کی یونین کونسلوں میں مہم تاخیر سے شروع کی گئی۔