تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:43

بلوچستان میں 25فیصد لوگ مختلف نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہیں

کوئٹہ......بلوچستان میں 25فیصد لوگ مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، اس شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔متاثرہ افراد میں عمر کے تمام حصوں کے افراد شامل ہیں۔

نفسیاتی ماہرین کےمطابق دنیا کے ہرمعاشرے میں 20فیصد لوگ نفسیاتی مسائل کےمختلف درجوں میں مبتلا ہیں، تاہم بلوچستان میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی شرح 25 فیصد ہےاور اس شرح میں اضافہ ہورہا ہے، متاثرہ افراد میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ سبھی شامل ہیں۔

ماہرین کےمطابق اس کی بڑی وجہ گھریلواور معاشی مسائل، بےروزگاری، سیاسی اتار چڑھاؤ اور بدامنی پر مشتمل حالات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.