تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

کوئٹہ ، خیبر پختونخواہ کے13 اضلاع ،قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم

پشاور........فاٹا کے قبائلی علاقوں اور جنوبی وزیرستان میں آج سے تین روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی۔تین روزہ پولیو مہم کےدوران 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو ٔ کے قطرے پلائے جائیں ۔

فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں ،ایف آر کے علاقوں اور جنوبی وزیرستان میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔اس مہم کے دوران 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پہلی مرتبہ پاک افغان سرحد سمیت تمام علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفراسلام خٹک پولیو مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں۔پولیٹیکل ایجنٹ ظفراسلام خٹک اور وانا کے احمد زئی وزیر قبائل کے عمائدین نے وانا لوئراسکاؤٹس کیمپ میں انسداد پولیو واک بھی کی گئی ۔

مہم کے لئے تین سو موبائل ٹیمیں تشکیل دہ گئی ہیں ہیں۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے پاک فوج ،لیویز فورس ،ایف سی ،خاصہ دار فورس اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.