تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

چین میں سگریٹ نوشی سے ہر تین میں سے ایک فرد کی ہلاکت

کراچی......حافظ محمد نعمان......چین میں ہر تین میں سے ایک فرد سگریٹ نوشی کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر نوجوان سگریٹ نوشی چھوڑ دیں توان اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق چین میں دو تہائی نوجوان 20 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی سگریٹ نوشی شروع کردیتے ہیں، اس لئے اموات کی شرح زیادہ ہے۔

چین میں سال 2010 تک تمباکو نوشی سے ہلاک ہوجانے والے نوجوانوں کی تعداد 10 لاکھ تک جاپہنچی تھی اوراگر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کا تناسب اسی طرح بڑھتا رہا توسال 2030 تک اموات ڈبل یعنی 20 لاکھ تک ہوجائے گی۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر سگریٹ نوش سگریٹ ترک کردی جائے تو اموات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.