10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:35
کوئٹہ:کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض اسپتال میں داخل
کوئٹہ........کوئٹہ کے فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم اسپتال میں کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض داخل کیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتال میں مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض اسپتا ل لایا گیا ہے، پشین سے تعلق رکھنے والے آدم خان کو آج صبح داخل کیا گیاہے۔فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم اسپتال میں مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
ڈا کٹر وں کے مطابق ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے، مریضو ں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔