17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
راول پنڈی میں مزید 46 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
راولپنڈی.......راولپنڈی میں مزید 46 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،مارچ سے اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 19سو سے بڑھ گئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں میں ڈینگی کے 106 مریض داخل ہیں۔ ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 31 ، بے نظیر اسپتال میں 51 اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈینگی کے 24 مریض داخل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ سے اب تک ڈینگی کے شکارمریضوں کی تعداد 19 سو زیادہ ہوگئی ہے۔