20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
پی ایم ڈی سی اور میڈیکل کالج انتظامیہ کے معاملات طے پاگئے
سکھر........صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی جو بھی شرائط ہوں گی انہیں ضرور پورا کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے ساتھ زیادتیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کالج بند ہونے دیں گے۔
انہوںنےکہا کہ کالج کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ وہ پی ایم ڈی سی سے معاملات کو طے کرے جو بھی ضروریات ہیں اس کے لئے حکومت کو بتایا جائے میڈیکل کالج کی تمام ضروریات اور پی ایم ڈی سی کی شرائط کو پورا کیا جائے گا ۔