24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:43
ورزش سے خواتین بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں
کراچی ........خواتین کی صحت کے لئے دودھ کا استعمال انتہائی ناگزیرہے۔باقاعدگی سے چہل قدمی اور ورزش کے ذریعے خواتین بہت حد تک خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آرتھوپیڈک فزیشن ڈاکٹر انور عالم نے ورکنگ ویمن ویلفیئرٹرسٹ کے تحت "فروزن شولڈر" کے عنوان سے منعقدہ لیکچرکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزن اٹھانے یا چوٹ لگنے سےفروزن شولڈر نہیں ہوتا یہ ٹشوز کا مسئلہ ہوتاہے۔یہ تکلیف فزیو تھراپی اور دوا کے مستقل استعمال سے دور ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ہاں یہ تصور بالکل غلط ہے کہ اس طرح کی کسی بھی تکلیف میں ہم اس عضو کی حرکت روک دیتے ہیں جو تکلیف اضافے کا باعث بن جاتی ہے ۔جبکہ ورزش جو با آسانی گھر میں کی جاسکتی ہیں ان تکالیف کا آسان علاج ہے۔دوا کھانے کے ایک گھنٹے بعد ایکسرسائزمفید ہوتی ہے۔