تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

پنڈی میں ڈینگی کامریض اسپتال میں دم توڑ گیا

راولپنڈی......راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا ، جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج ڈینگی بخارمیں مبتلا 14 سالہ بچہ سعد دم توڑگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سنگ جانی کے رہائشی سعد کو 5 روز قبل اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، سعد کوطبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہولی فیملی اسپتال راول پنڈی منتقل کیا گیا تھا ۔

راولپنڈی میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.