تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

انسداد پولیو مہم پیر سے دوبارہ شروع کی جائے گی، کمشنر

کراچی........ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میںکراچی کی 8حساس یونین کونسلوں میںانسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لئے محکمہ صحت ،عالمی ادارہ صحت ،ٹائون ہیلتھ افسران اور پولیس افسران مربوط کو ششیں کریں گے ۔ اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پور ا کرنے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔اجلاس میںایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، ای ڈی او ہیلتھ ظفر اعجاز،ٹائون ہیلتھ افسران اور پولیس افسران اور دیگر نے شر کت کی۔کمشنر کراچی کو انسداد پولیو مہم کی گذشتہ ہفتہ کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

شعیب احمد صدیقی کو بتایا گیا کہ حالیہ مہم 2 لاکھ  20  ہزار بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ جس میں 2لاکھ بچوں کو قطرے پائے گئے ۔ رہ جانے والے بچوں کو پیر سےانسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.