تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43

ڈینگی پرقابوپانے کیلئےموٴثر اقدامات جاری رکھےجائیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کو ہدایت کی ہےکہ راولپنڈی اورملتان میں ڈینگی پرقابو پانے کیلئےموٴثر اقدامات تسلسل کےساتھ جاری رکھےجائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائےانسدادِ ڈینگی سےکہاہے کہ اِن ڈور سرویلنس پرخصوصی توجہ دی جائےاور انسداد ڈینگی کے وضع کردہ طریقہ کار پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئےکوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائےاورانہیں ہر ممکن طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہبارشریف کاکہناتھاکہ انسداد ڈینگی کے لئے جذبہ، عزم اور محنت کے سا تھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
پولیو سے بچائو ممکن ہےتپدق قابل علاج مگر بروقت تشخیص لازمی
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.