تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:47

پراسیسڈگوشت کینسر کا سبب بن سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت

کراچی......عالمی ادارہ صحت کی نے خبردار کیا ہے کہ processed گوشت کھانے سے سرطان کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

برگر کے دیوانے،sausages پرجان چھڑکنے والے،فاسٹ فوڈزکےشوقین افراد ذرا سنبھل جائیں،کیوں کہ ان کھانوں کو دیکھ کر جن کے منہ میں پانی آجاتا ہےانہیں عالمی ادارہ صحت نے ہاتھ روکنےکا مشورہ دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ کے مطابق پراسیس شدہ گوشت بڑی آنت کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق روزانہ پچاس گرام پراسیسڈگوشت یا گوشت کے دوسلائس کھانے سے بھی سرطان کے خطرات میں اٹھارہ فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فارریسرچ کینسرکے مطابق دنیا بھر میں بہت سے لوگ پراسیسڈریڈ میٹ کا استعمال کررہےہیں جو کینسر اور خرابی صحت کا باعث بن رہا ہے۔ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نقصانات اتنے ہی سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں جتنا کے تمباکو نوشی اوراس کے دھوئیں کے ۔

ریڈ میٹ میں گائے، بچھڑے، دنبے، بکرےاورگھوڑے کا گوشت شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.