تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:35

لاہور:سروسز اسپتال میں زیرِ علاج نیگلیریا کاپہلا مریض جاں بحق

لاہور......لاہورکےسروسز اسپتال میں زیرِ علاج نیگلیریا کاپہلا مریض جاں بحق ہو گیا،محکمہ صحت پنجاب نےاس کی تصدیق کر دی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کاکہناہےکہ والٹن روڈکارہائشی28سالہ محمد اظہر لاہورمیں نیگلیریاکاپہلامریض تھا، ایک ہفتے سےوہ سروسز اسپتال میں زیرِ علاج تھا،جہاں آج صبح وہ اپنےخالقِ حقیقی سے جا ملا۔

محکمے نے یہ بھی بتایاکہ والٹن کےعلاقے سے پانی کے6نمونےحاصل کئے گئے،جن کےلیبارٹری ٹیسٹ کرائےگئے،مگراس پانی میں نیگلیریا کے جراثیم نہیں پائےگئے ،محمد اظہر کو یہ بیماری کہاں سےاورکیسے لاحق ہوئی،اس کا ابھی سراغ نہیں مل سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.