تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:20

نواب شاہ؛ خاتون نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا ہے

نواب شاہ .........نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال کے گاینی وارڈ میں خاتون نے ایک ساتھ چاربچوں کو جنم دیا ہے۔ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں سکرنڈ کے خانزادہ محلے کے رہائشی امجد راجپوت کی اہلیہ ٰ نے ایک ساتھ دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو جنم دیا۔

اس موقع پر جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے امجد راجپوت کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہے اور اللہ کا شکر گزار ہے ۔ادھرڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ نومولود بچے اور ان کی ماں سب خیریت سے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.