2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:38
ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا جائے، سجاد عباسی
کراچی ..........ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے شہر کے تمام اضلاع میں مچھر مار اسپرے کیا جائے ۔
جن جگہوں پر اسپرے گاڑیوں کا جانا مشکل ہے وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو اس خطرناک وائرس سے تحفظ مہیا کیا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے چلائی جانے والی اسپرے مہم کے سلسلے میںدی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نےکہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پوری کوشش کی جائے کہ شہر کا کوئی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔