1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
ملتان میں مزید 12 افراد کو ڈینگی ہو گیا
ملتان .........ملتان میں مزید 12 افراد کو ڈینگی ہو گیا ہے ۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشیویشناک ہے ۔
ملتان میں ڈینگی وائرس کے مزید تصدیق شدہ 12 کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 334 ہو چکی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں ڈینگی وائرس بے قابو ہو چکا ہے ۔ انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی ڈینگی کے خلاف مہم کا حصہ بنے اور احتیاط کرے ۔ تا کہ ڈینگی سے بچا جا سکے ۔ ڈینگی سے ملتان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہے۔