تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:20

ٹرانسپلانٹ کیلئے پیسے نہیں،بون میرو کا مریض زندگی سے دور ہو رہا ہے

اسلام آباد .......اسلام آباد میں بون میرو کا انتیس سالہ مریض ٹرانسپلانٹ کے لیے بیس لاکھ روپے نا ہونے کے باعث زندگی سے دور ہوتا جارہا ہے، قصور کا رہائشی ارشد امداد کے لیے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔

زندگی کی آس آنکھوں میں سجائے پلاسٹک انیمیا کا مریض انتیس سالہ محمد ارشد کا بون میرو اپنے بھائی سے میچ تو کرگیا، لیکن ٹرانسپلانٹ کے لیے بیس لاکھ روپے ان کے پاس موجود نہیں۔

ارشد تین بچوں کا باپ ہے اور علاج کروا کر اپنے بچوں اور اہلخانہ کے ساتھ جینا چاہتا ہے، اس کے علاج کی خاطر ماں باپ بھی مقروض ہوگئے، چھوٹا بھائی پرامید ہے کوئی مسیحا مدد کرے تو ارشد کی جان بچ سکتی ہے۔

ارشد اور اس کے اہلخانہ نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت دردِ دل رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کے نام پرعلاج کے لیے ان کی مدد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.