تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:31

ملتان میںڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 سو 37 ہو گئی

ملتان......ملتان میں ڈینگی کے مزید تین مریض سامنے آ گئے ہیں ۔ ضلع بھر میں ڈینگی کی مرض کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا ۔ محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں نشتر اسپتال میں زیر علاج مزید 3 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس طرح ڈینگی کے مریضوں کی مجموعیتعداد 3 سو 37 ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں ملتان اس وقت ڈینگی سے متاثرہ دوسرا شہر ہے ۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے تدارک کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے ڈینگی کے مرض کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.