3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:43
پشاور : حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو کی مریضہ دم توڑ گئی
پشاور.....پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کانگو کی مریضہ دم توڑ گئی۔ اس سال کانگو کا شکار ہونے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق 26 سالہ مریضہ پری گل کو گذشتہ روز کانگو کے شبے میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔مریضہ کا تعلق افغانستان سے تھا۔
مریضہ کے خون کے نمونے گذشتہ روز ٹیسٹ کے لئے بھیجوائے گئے تھے، جس کی رپورٹ ابھی نہیں پہنچی۔ تاہم مریضہ دم توڑ گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سال کانگو کے 32 مشتبہ مریض اسپتال لائے گئے۔کانگو وائرس سےمرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔