5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:47
کراچی :ڈینسوہال میں چھاپہ، جعلی اور ایکسپائر ادویات برآمد
کراچی.......کراچی میں ڈینسوہال میں کمشنر کراچی ٹاسک فورس نے ایف آئی اور چیف ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی اور ایکسپائر ادویات برآمد کرلیں۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر کمشنر کراچی ٹاسک فورس نے ایڈیشنل کمشنر ٹو حاجی احمد کی سربراہی میں چھاٹی گلی میں چھاپہ مارا،جس میں ایف آئی اے کے افسران اور چیف ڈرگ انسپکٹر بھی موجود تھے۔
چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی اور ایکسپائر ادویات برآمد کرلی گئیں ،جبکہ حکومت کی طرف سے شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کو سپلائی کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بھی برآمد کرلی گئیں ۔دوائیں ضبط کرکے دکان اور گودام کو سیل اور دکان کے مالک کو ایف آئی اے حکام نے گرفتار کرلیا۔