تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:20

ایس آئی یو ٹی سکھر 24 گھنٹے کام کرے گا، ڈاکٹر ادیب رضوی


سکھر.........سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لاجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی نے بچوں میں پتھری کے امراض کے حوالے سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں پتھری کے امراض کی بڑی وجہ آلودہ اور مضر صحت پانی کا استعمال ہے۔

وہ ایس آئی یو ٹی سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پروفیسر منظور احمد زاہدی، پروفیسر بخش علی بروہی، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر اقبال ودیگر موجود تھے، پروفیسر ڈاکٹرا دیب رضوی نے کہاکہ ایس آئی یو ٹی سکھر اسپتال اب 24گھنٹے کام کرے گا، اندرون سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو اب علاج ومعالجے کی مزید سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔

ڈاکٹرا دیب رضوی نے کہاکہ سکھر میں پہلے ڈائلاسز کی مشینیں 8تھیں جو بڑھا کر اب 18کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.