11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو کا مشتبہ مریض داخل
پشاور.....پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو کے مشتبہ مریض کو داخل کردیا گیاہے، مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں داخل مشتبہ کانگو مریض مسلم کا تعلق بنوں سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سال 33 کانگو مریضوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 11 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں،اسپتال انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریض مسلم خان کو الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔