تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

سندھ میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں،رپورٹ

کراچی......سندھ حکومت نے صحت عامہ سے متعلق قوانین تو بنادیئے لیکن عملدرآمد نہ ہونے کے باعث، صوبے میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں،انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی۔

کراچی پریس کلب میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاءکے نمائندوں نے بتایا کہ موجودہ قانونی ڈھانچہ ،کراچی میں شعبہ صحت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر نہیں ہے ۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہیلتھ کئیر کمیشن بل تو موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحت عامہ کے اہلکاروں کی سیکورٹی کے لئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ہنگامی صورتحال میں طبی عملے اور ایمبولینس کے عملے کے درمیان رابطے کا فقدان پایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.