تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

سائنسدانوں نے ٹماٹر میں موجود اجزا کو کینسر کے خلاف موثر قرار دیدیا

واشنگٹن.........ایک حالیہ مطالعے میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ٹماٹر میں موجود اجزا کو کینسر کے خلاف موثر پایا۔

یونیورسٹی آف الینائے کے سائنسدان جان آرڈمین نے بتایا کہ ان کی تحقیق کے دوران ٹماٹر میں موجود لائیکوپین کو پرو اسٹیٹ کینسر کے خلاف موثر پایا گیا۔

الینائے یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ لائیکوپین کو جب مختلف جانوروں میں موجود پرواسٹیٹ ٹیومر کے خلاف استعمال کیا گیا تو اس نے اسے بڑھنے سے روک دیا تاہم انسانی جسم میں اس کے اثرات تاحال غیر واضح ہیں۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ لائیکوپین میں جسم میں پہنچنے کے بعد کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور وہ صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔یہ تحقیق اس لیے اہمیت کی حامل ہے کہ مستقبل میں اس کے ذریعے سائنسدان لائیکوپین کو مختلف قسم کے کینسر کے خلاف استعمال کرسکیں گے۔

اس تحقیق کو امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.