تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

پشاور:انسداد پولیو مہم ،1لاکھ سے زائد بچے قطروں سے محروم

پشاور......پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران1 لاکھ سے زائد بچے والدین کے انکار اور گھروں میں موجود نہ ہو نے کے باعث پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور سمت صوبہ خیبر پختونخوامیں 3 روزہ انسداد پولیو 10 نومبر کو شروع کی گئی تھی ،ہم کے دوران 54 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاتھا، مہم کے دوران 52 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔

مہم کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار بچےوالدین کے انکار اور گھروں میں موجود نہ ہونے کے باعث پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہ گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.