19 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
روزانہ دو گلاس اورنج جو س دل کے امراض سے بچاتا ہے، تحقیق
نیویارک.......امریکی ما ہرین کی ایک تحقیق کے مطا بق روزانہ دو گلاس اورنج جو س پینے سے دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔
ما ہر ین کے مطا بق مالٹوں میں قدرتی طو ر پر Hesperidinنا می پلانٹ کیمیکل پا یا جا تا ہے جو جو س کی صورت میں جسم میں داخل ہو کر دل کے امراض سے محفو ظ رکھنے میں ایک اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
تحقیق کے مطا بق روزانہ دو گلاس اورنج جو س پینے سے نا صرف دل کے امراض سے بچا ؤ ممکن ہے بلکہ اس سے بلڈ پر یشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔