20 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 15:16
محکمہ صحت سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کو نظرانداز
کراچی.......محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے دو افسروں کو او پی ایس پر کام کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری اور دوسرے کو ڈپٹی سیکریٹری کے عہدوں پر تعینات کیا ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دو افسروں دبیر احمد اور ڈاکٹر سکندر علی میمن کو او پی ایس پر کام کرایا جارہا ہے ۔ دبیر احمد 20 گریڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیولپمنٹ کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ جن کا اصل عہدہ 19 گریڈ کے چیف فیزیوتھراپسٹ کا ہے ۔
دوسرے افسر ڈاکٹر سکندر علی میمن کو کو ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا ہوا ہے۔جن کی اصل تعیناتی ڈی جی ہیلتھ آفیس حیدرآباد میں ہے ۔ذرائع کے مطابق دبیر احمد اہم سیاسی شخصیات کے فیزیوتھراپسٹ رہ چکے ہیں،جبکہ ڈاکٹر سکندر علی میمن وزیر صحت کے قریبی جانے جاتے ہیں۔