تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 11:29

ملتان:نشتر اسپتال میں انفلوئنزا سےخاتون جاں بحق

ملتان .....ملتان کے نشتر اسپتال میں انفلوئنزہ سےخاتون جاں بحق ہو گئی،بیماری سے اب تک دو خواتین دم توڑ چکی ہیں جبکہ 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

ملتان نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق چند روز سے ملتان سمیت دیگر علاقوں سے اب تک 6 مریض سیزنل انفلوئنزا کے شعبہ میں لائے گئےہیں ۔ان میں سے 22 سالہ جلیل آباد کی خاتون سعدیہ چند روز پہلے انتقال کرگئی۔

سیزنل انفلوئنزہ کے شعبہ میں جان محمد کالونی کی رہائشی 55 سالہ انیقہ گزشتہ شب انتقال کر گئی ۔ اب تک نشتر اسپتال میں ممتاز آباد کی 22 سالہ نوشین، بورے والا کا احسن اور وزیرستان والا کا ڈیڑھ سالہ منصور زیر علاج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.