تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:43

ملک ریاض کا تھر کے بچوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان

لاہور......تھرپارکر کے بھوک اور افلاس سے دم توڑتے بچوں کو بحریہ ٹاون کے ملک ریاض کی جانب سے مفت علاج اور بحریہ دسترخوان قائم کرکےمفت کھانا بھی دیا جائے گا۔

انچارج ریلیف آپریشن بحریہ ٹاؤن بریگیڈیئر(ر)طاہر بٹ کے مطابق تھر پارکر میں بچوں کی اموات کے معاملے پر بحریہ ٹاون کے ملک ریاض نے اسلام آباد اور لاہور سے میڈیکل یونٹ تھرپارکر روانہ کر دئے ہیں۔

تھرپار کر کے دیہی اورشہری علاقوں میں مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اور مختلف علاقوں میں بحریہ دسترخوان قائم کرکےمفت کھانا بھی دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.