تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:18

کراچی میں سال 2016 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی ......کراچی میں سال 2016 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، تین روز تک جاری رہنے والی مہم میں 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی میں سال کی پہلی پولیو مہم کا افتتاح کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نےجہانگیر روڈ سے کیا۔کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کے مطابق پولیو مہم کا اغاز ایک ہی فیز میں کیا جارہا ہے جس میں چھ ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

شہر بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.