تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:3

پھل و سبزیاں قبل از وقت موت سے بچا جا سکتی ہیں

کراچی....جنگ ویب ڈیسک....ماہرین کا خیال ہے کہ کم گوشت کھانے اور پھل و سبزیوں کے زیادہ استعمال سے قبل از موت سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پھل و سبزیوں کا استعمال ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھی مفید ہے۔


امریکا کی نیشنل اکیڈمی برائے سائنسز ز کی ایک ریسرچ میں پہلی مرتبہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ انسانی صحت اور زمین کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے گوشت کم کھانا چاہیے اور پھل و سبزی کو روزانہ کی خوراک میں زیادہ شامل کرنا نہایت اہم ہے۔

تحقیقکے مطابق اگر خوراک میں گوشت کم کرنے کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال عام ہو جاتا ہے تو 2050 تک کئی لاکھ انسان قبل از وقت مرنے سے بچ سکیں گے۔

امریکی رپورٹ کے مطابقخوراک کے لیے مقرر عالمی اصولوں پر اگر پوری طرح عمل ہو جائے تو 2050 تک 51 لاکھ انسان موت کے منہ میں قبل از وقت جانے سے بچ سکتے ہیں۔

اِس کے علاوہ ہر قسم کے گوشت سے اجتناب کرنے والے 81 لاکھ انسان بھی زیادہ صحت مندانہ زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں اگر 29 فیصد لوگ زندگی بسر کرنا شروع کر دیں تو سبز مکانی گیسوں کے اخراج میں 63 فیصد اور ویگان خوراک مقبول ہونے پر 70 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کو 700 ارب سے ایک ہزار ارب ڈالر کی بچت یقینی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.