تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:44

جاپان کے دس شہروں میں تابکار کیمیا کا انکشاف

اطلاعات کیمطابق جاپان کی وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی نے تصدیق کی ہے کہ جاپان بھر کے دس شہروں میں تابکار کیمیا کا پتہ چلایا گیا ہے تاہم اسکی مقدار بہت معمولی ہے۔ ٹوکیو سمیت اِباراکی، چیبا، سائتاما، کاناگاوا، آکیتا، یاماگاتا، ایواتے، گُنما اور توچگی پریفیکچر میں تابکار کیمیا کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت کے مطابق تابکار کیمیا کی سب سے زیادہ مقدار اِباراکی پریفیکچر میں ملی جو کہ 6 بیکرلز فی مربع میٹر تھی۔ وزارت کے ایک ترجمان کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ اس سطح کی مقدار سے انسانی صحت پر برائے نام اثر پڑتا ہے۔ امکان ہے کہ یہ تابکاری فکوشیما ایٹمی بجلی گھر نمبر ایک کے گزشتہ سال 11 مارچ کے حادثے کے بعد خارج ہونیوالا مواد ہے۔ تابکاری اثرات کے خدشات کے باعث بہت سے لوگ فکوشیما اور اسکے قرب وجوار کے علاقوں کی سبزیاں اور دیگر خوراک کھانے یا خریدنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.