تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:ٹی20کرکٹ ، شائقین کاپاکستان میں عالمی کرکٹ کا مطالبہ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں قومی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کی بہت بڑی تعداد نے قذافی اسٹیڈیم کا رُخ کیا، جبکہ جگہ نہ ملنے کے باعث ہزاروں افراد کو میچ دیکھے بغیر مایوس لوٹنا پڑا،کرکٹ میلے کے آخری دن بھی شائقین پاکستان میں عالمی کرکٹ مقابلوں کا مطالبہ کرتے رہے۔مبصرین کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی رکارڈ تعداد موجود تھی،جبکہ اسٹیڈیم کے باہربھی تماشائیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا، جن کی قطاریں فیروزپور روڈ پرایک طرف کلمہ چوک اور دوسری جانب نہر پل کو چھو رہی تھیں۔ہزاروں تماشائی ایسے ہیں جنہیں میچ دیکھے بغیر مایوس لوٹنا پڑا۔شائقین نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ کرکٹ کی عالمی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں۔ قومی ٹی 20ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والے لاہور لائنز کے کپتان محمد یوسف نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا پُرامن انعقاد اور تماشائیوں کا جوش و خروش دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک کی ٹیموں کو پاکستان آنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.