تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:16

ویمن ورلڈٹی 20: پاکستان ٹیم آج بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی

جیو نیوز - نئی دہلی…آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم آج بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی،ایونٹ میں گرین شرٹس بھارت کو شکست سے دوچار کر چکی ہیں ۔

پاکستان ویمن ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کا عزم لئے میدان میں اترے گی ،آج تک پاکستان ویمن ٹیم بنگلہ دیش سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہاری ہے۔

کپتان ثنا میر ٹیم کی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ، بھارت کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم ایونٹ کے تینوں میچز ہارچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.