تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چین میں ہونیوالے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

جنگ نیوز -
کراچی…ایشین کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ چین میں ہونیوالے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ، پاکستان سمیت تین ٹیسٹ ٹیمیں اور افغانستان کی ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کھیلیں گی ۔ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ گوانزو کے گونگوگ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی ٹیم گروپ ایف میں بنگلہ دیش کے ساتھ شامل ہے ، کوالیفائنگ میچز کے بعد مزید دو ایسوسی ایٹ ٹیمیں اس گروپ میں شامل ہوں گی ۔ مینز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کھیلے گی ، پہلے میچ میں اسکا مقابلہ ملائیشیا اور چین کے درمیان ہونیوالے فرسٹ راؤنڈ میچ کے فاتح سے ہوگا۔ مینز ایونٹ کا فائنل چھبیس نومبر کو ہوگا ۔ خواتین کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم چودہ نومبر کو تھائی لینڈ سے میچ کھیلے گی ۔ اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ جیتے گی تو پندرہ نومبر کو اسکا مقابلہ چین اور ملائیشیا کے درمیان ہونیوالے میچ کے فاتح سے ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.