5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان کرکٹ بورڈ کانیا ضابطہ اخلاق ، کھلاڑیوں پرانٹرویوز کی پابندی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا کوڈ آف کنڈکٹ نافذ کردیا ہے، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے پہلے تمام کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنا لازم ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ نئے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نئے کوڈ آف کنڈکٹ کی رو سے کپتان سمیت کوئی بھی کھلاڑی میڈیا کو انٹرویو کے لئے دستیاب نہیں ہوگا، انہوں نے مزید بتایا کہ آج سے کھلاڑیوں کو لیکچر دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پہلے روز کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور ڈوپنگ کے حوالے سے لیکچر دیا ، یو اے ای روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی بھی کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز میں ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کوئی غیر متعلقہ شخص نہیں جاسکے گا، کھلاڑی ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی موبائل فون پر بات نہیں کرسکیں گے۔