5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم
جنگ نیوز -
لاہور . . . متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہو گیا۔ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کیمپ میں فیلڈنگ پرتوجہ دی گئی ہے لیکن کھلاڑیوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا گیا ۔کیمپ کے اختتام پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہو ئے وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑی کرکٹ کھیلتے ہو ئے آرہے ہیں اس لئے ان کا خیال رکھا گیا ہے کہ وہ تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری صرف سلیکٹرز پر نہیں کھیلنے اورکھلانے والوں پربھی ڈالنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے اور کامیابی کیلئے پر امید ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے20 سے25 کھلاڑیوں کا بنچ تشکیل دینا چاہیے۔ یونس خان کی ٹیم میں شمولیت کو انہوں نے خوش آئند قرار دیا۔