5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو علی الصبح ابو ظہبی روانہ ہو گی
جنگ نیوز -
لاہور....پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ہفتے کی صبح چاربجے ابو ظہبی روانہ ہو گی ۔چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نجی مصروفیات کی وجہ سے کھلاڑیوں کو نئے کوڈ آف کنڈکٹ پر لیکچر نہ دے سکے۔ پاکستان اورجنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز26 اکتوبرسے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں ٹی20 میچ ہونگے۔ون ڈے اسکواڈمیں شامل کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے قیادت میں ابو ظہبی روانہ ہو رہے ہیں جہاں پہلا ٹی20 میچ کھیلا جا ئے گا۔ شیڈول کے مطابق کھلاڑیوں نے روانگی کے لئے منیجر انتخاب عالم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کر دی ہے ۔۔ چیئرمین اعجاز بٹ کو نئے کوڈ آف کنڈکٹ پر کھلاڑیوں کو لیکچر دینا تھا لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ کراچی چلے گئے ہیں، ان کے بجائے منیجر انتخاب عالم نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی اور ڈسپلن برقرار رکھنے پر زور دیا۔