تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی مدد جاری رہے گی، آئی سی سی

جنگ نیوز -
لندن ,. . . . .آئی سی سی نے تمام ممبرممالک کوہدایت کی ہے کرکٹرز کے معاہدوں میں اینٹی کرپشن سے متعلق شقیں شامل کریں ،جبکہ پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ کا کہناہے کہ کوئی بھی کھلاڑی یاآفیشل کرپشن میں ملوث ہوا تونرمی نہیں برتی جائیگی۔ آئی سی سی ٹاسک ٹیم برائے پاکستان اورپی سی بی کی مشترکہ ٹیلی کانفرنس میں طے کیا گیاکہ ٹاسک ٹیم کھلاڑیوں کواینٹی کرپشن اوراس کی روک تھام سے متعلق امور سے آگاہی کے لیے اپناکردارادا کرے گی ۔ پی سی بی کے ڈھانچے میں بہتری کی ضرورت ہوئی تو اور اس میں بہتری کی گنجائش ہوئی تو اس کی بھرپورمدد کی جائیگی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ آئی سی سی کی تجاویز کے حوالے سے پی سی بی کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔انہوں نے کہاکہ صرف پاکستان نہیں تمام ممبرممالک پرکرپشن کے خاتمے اوراس حوالے سے کھلاڑیوں کومعلومات فراہم کرنے پرزوردیاگیاہے۔چیئرمن پی سی بی اعجازبٹ نے کہاکہ وہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پرآئی سی سی کے مشکورہیں ،وہ یقین دلاتے ہیں کہ کرپشن میں ملوث کھلاڑی یاآفیشل سے نرمی نہیں برتی جائیگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.