5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فلم دھوبی گھاٹ کرکٹ ورلڈ کپسے ایک ماہ قبل ریلیز کردی جائیگی
جنگ نیوز -
ممبئی …گذشتہ دنوں یہ خبریں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی فلم دھوبی گھاٹ کی نمائش اگلے سال فروری تک ملتوی کردی گئی ہے تاہم اب فروری میں کرکٹ ورلڈ کپ2011کے پیشِ نظر فلم جنوری میں ریلیز کردی جائیگی۔ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم دھوبی گھاٹ کو اس سال کے آخرمیں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم پھر اس کی نمائش اگلے سال تک ملتوی کردی گئی تھی ۔فلم جس میں عامر خان ایک پینٹر، اداکار پرتیک بابر دھوبی جبکہ مونیکا ڈوگرا اور کریتی ملہوترا مرکزی ہیروئنوں کا کردار نبھارہی ہیں اب21جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم دھوبی کی تاریخیں ہدایتکار وشال بھردواج کی پریانکا کے ساتھ فلم "سات خون معاف"سے ٹکرا رہی ہیں اور ماضی میں وشال بھردواج اور عامر خان کے اختلافات کی خبریں میڈیا سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہیں۔