5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس اپریل سے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی
جنگ نیوز -
لاہور....پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل سے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال 15 اپریل سے24 مئی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر کے مطابق یہ طے نہیں ہوا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کتنے میچز ہوں گے لیکن امکان ہے کہ سیریز میں 3ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈین بورڈ کے مطابق ، سیریز کا حتمی شیڈول دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد طے ہوگا ۔