5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
بشریٰ اعتزاز پاکستان کرکٹ بورڈویمن ونگ کی چئیرپرسن مقرر
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان کرکٹ بورڈویمن ونگ کی چئیرپرسن شیریں جاوید کے عہدے کی معیاد ختم ہو گئی ۔ انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔ بشری اعتزاز کو نیا چئیر پرسن مقرر کردیا گیا ۔شیریں جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ کے برادر نسبتی احمد جاوید کی اہلیہ ہیں ۔ ان کوچیرپرسن مقررکرنے پر اعجاز بٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا ۔ دو سالہ دور میں شیریں جاوید خرابی صحت کی وجہ سے بیشتر وقت ویمن کرکٹ کے معاملات سے دور رہیں ۔ عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد شیریں جاوید نے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے ۔ ان کی جگہ پیپلز پارٹی کے راہنما اور معروف وکیل اعتزاز احسن کی اہلیہ کو نئی چئیرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ بشری اعتزاز کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گی۔