تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ہانگ کانگ سکسز:5 اوور کی کرکٹ کا مقصد محض تفریح نہیں،شعیب ملک

جنگ نیوز -
کراچی…ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے لیے پاکستان کی سات رکنی ٹیم کراچی سے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی ہے،جب کہ کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ تفریح نہیں بلکہ سنجیدہ کرکٹ ہے اور ان کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ چھ اور سات نومبر کو کولون اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان کی سات رکنی ٹیم شرکت کرے گی ۔ چار مرتبہ کی سکسز چیمپئن ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔ٹیم کے کھلاڑیوں سہیل خان اور شعیب خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں سنجیدہ کرکٹ کھیلیں گے، پانچ اوور کی کرکٹ کا مقصد محض تفریح نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.