5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
کرکٹر محمد یوسف، اظہر علی اور توفیق عمر ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی روانہ
جنگ نیوز -
کرکٹر محمد یوسف، اظہر علی اور توفیق عمر ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی روانہ
لاہور… پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد یوسف، اظہر علی اور توفیق عمر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ایک نجی ایرلائن کی پروازسے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ پاکستان کل بروز پیر ساوتھ افریقہ کے خلاف دورہ کا آخری ون ڈے کھیلے گا جس کے بعد دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں پاکستان سے جانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔