5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46
تاخیر سے آنے پر تین پاکستانی کرکٹرزپر جرمانہ اور نوٹس کا اجراء
جنگ نیوز -
دبئی …پاکستان کرکٹ بورڈ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے، یہ کھلاڑی دس منٹ تاخیر سے ہوٹل پہنچے تھے۔اس سلسلے میں تینوں کرکٹر ز کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔جن کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین، عبدالرحمن اور شاہ زیب شامل ہیں۔ان کرکٹرز کو اب پانچ پانچ سو درہم جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرکٹ میں بہتری کے لیے تیس دن کی مہلت دی گئی تھی جو کہ مکمل ہونے کو ہے، اب کہا جارہا ہے کہ مذکورہ بالا سزا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔