تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:46

ملیالم فلم میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا اب محمد آصف کی جگہ مرکزی کردار

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…کرکٹ کے میدان میں صلاحیتیں آزمانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ اب محمد آصف کی جگہ ملیالم فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کرتے نظرآئیں گے۔کئی قومی اور ریاستی ایوارڈ جیتنے والے نغمہ نگار Kaithapram Damodaran Namboodiriکی ہدایتکاری میں بننے والی Mazhavillinnattamvare (Till the tip of the rainbow)نامی اس فلم کے ذریعے محمدحفیظ بھارتی فلم نگری میں اپنا پہلا قدم رکھنے جارہے ہیں۔Mazhavillinnattamvareنامی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز 24نومبر کوبھارتی ریاست کیرالہ کے شہرKannurمیں ہوگا۔کنُر سے تعلق رکھنے والے شارجہ کے ایک بزنس مین کے ایک پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی اس فلم میں محمد حفیظ کوچ کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم میں محمد حفیظ کے ساتھ سنیل شیٹی اہم کردار نبھا رہے ہیں جبکہ لیجنڈری کرکٹر کپل دیو مہمان اداکار کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔اس فلم میں بھارتی فلم نگری کے مایہِ ناز گلوکاروں اور پلے بیک سنگرز کی آواز میں گیت ریکارڈ کروائے جائیں گے جن میں کے جے یشودا،اُدت نرائن،شنکر مہادھیون،کے ایس چترااور شریا گھوشال جیسے مقبول نام شامل ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.