تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ڈس ایبل ٹیم کی اسکروٹنی کافیصلہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ڈس ایبل ٹیم کی اسکروٹنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے?عام طورمعذورافراد کو بے چارگی اوربے بسی کی علامت سمجھاجاتاہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور معذورافراد کے حوصلے شاید عام لوگوں سے بھی زیادہ بلند ہیں? خداداد صلاحیتوں کی بدولت معذورافراد نے یہ احساس دلایا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں?ڈس ایبل افراد نے دیگرشعبہ جات کی طرح کرکٹ میں بھی اپنامقام بنایا?حال ہی میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے سنگاپور اور ملائشیا کا دورہ کیا?اس دورے میں ڈس ایبل ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھا ئی اورچھ میں سے تین میچ جیتے?پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ڈس ایبل کرکٹ کے قوائدعام کرکٹ سے مختلف نہیں ? ڈس ایبل ٹیم کے کوچ فرید الدین کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں سیکھنے کی بہت صلاحیت ہے اس لیے ان کی کوچنگ مشکل نہیں? پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے روح رواں سلیم کریم کو اس بات پرکافی خوشی ہے کہ ان کالگایاہواپودا ایک تناوردرخت بن چکاہے? انہیں امید ہے کہ جلد ڈس ایبل کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوجائے گی? پی سی بی نے 16اپریل کو ڈس ایبل ٹیم کی اسکروٹنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.