5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان کرکٹ کودرپیش مسائل ہمارے کنٹرول سے باہرہیں،ہارون لورگاٹ
NoImage -
کراچی …آئی سی سی کے صدر ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کودرپیش مسائل ہمارے کنٹرول سے باہرہیں،پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے،امیدہے کہ شاہد آفریدی کی زیرقیادت یہ ٹیم ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہے گی? ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اورقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پرمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی? ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم شاہدآفریدی جیسے تجربہ کارکھلاڑی کی قیادت میں کھیلے گی جوکہ ٹی20 کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں?ویسٹ انڈیز میں ٹی 20ورلڈکپ کاانعقادیادگارہوگا،ویسٹ انڈیز کی رنگارنگ ثقافت سے مہمان ٹیمیں لطف اندوزہونگی، اس ایونٹ میں ایشیاسے پانچ ٹیموں کی شرکت خوش آیند ہے،ہارون لورگاٹ نے کہا کہ پاکستان آنے کاتجربہ ہمیشہ اچھا رہاہے،اس سے قبل چیئر مین پی سی بی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے،20 ٹوئنٹی ورلڈکپ چیلنج ہے ? شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ایشیائی ٹیمیں زیادہ بہترسمجھتی ہیں،ورلڈکپ چیلنج ہے،بھرپورمحنت کرناہوگی،یکجاہوکرکھیلے توٹائٹل کادفاع کرلیں گے?